Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

’ایک گرام 21 قیراط کی قیمت 191.04 ریال ہوگئی ہے جبکہ اس سے پہلے 188.45 ریال تھی‘ ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کی مقامی مارکیٹ میں آج بدھ کو سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سعودی عرب کی مارکیٹ میں ایک گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 218.33 ریال ہوگئی ہے جبکہ پیر کو اس کی قیمت 215.37 ریال تھی۔
اسی طرح ایک گرام 21 قیراط کی قیمت 191.04 ریال ہوگئی ہے جبکہ اس سے پہلے 188.45 ریال تھی۔
18 قیراط سونے کی قیمت پیر کے روز 161.52 ریال سے بڑھ کر آج بدھ کو 163.75 ریال فی گرام ہوگئی ہے۔
اسی طرح 14 قیراط سونا 127.36 ریال فی گرام ہوگی ہے جو 125.63 ریال فی گرام تھا۔

شیئر: