Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثیوں کا ایک اور ڈرون مار گرایا

مشترکہ اتحادی افواج نے جمعہ کی صبح ڈرون کو راستے میں ہی تباہ کر دیا۔(فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد کی جانب سے واضح کیا گیا ہےکہ جمعہ کی صبح یمن میں موجود حوثیوں کی طرف سے داغا جانے والا ڈرون تباہ کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی پریس ایجنسی واس میں  شائع  ہونے والے ایک بیان میں عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ مشترکہ اتحادی افواج نے جمعہ کی صبح ایک ڈرون کو راستے میں ہی تباہ کر دیا ہے جو یمن میں موجود حوثی باغیوں کی جانب سے  جنوبی علاقے کی جانب منظم طریقے سے چھوڑا گیا تھا۔

حوثی ملیشیا نے ان اقدامات سے معصوم شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ (فوٹو العربیہ)

بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے  کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے حال ہی میں سعودی شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے  اور جاسوس ڈرونز کے استعمال میں شدت پیدا کردی ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے بھیجے گئے ماہرین  کی کمیٹی نے بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی گرائے گئے ڈرونز کے ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے  شناخت کے لیے یمن بھیجا گیا تھا۔

حوثی باغیوں کی جانب سے یہ حملہ  منظم طریقے سے کیا گیا تھا۔(فوٹو گیٹی امیج)

واضح رہے کہ اس سے قبل منگل کے روز یمن میں موجود حوثیوں کی جانب سے  میزائل حملے کے نتیجے میں شمالی طائز میں دو بچے ہلاک اور 12افراد زخمی ہوگئے تھے۔
گذشتہ روز بھی حوثیوں نے بیلسٹک میزائل داغے جو یمنی دارالحکومت صنعا میں گرے تھے۔
عرب اتحاد برائے یمن کی جان بسے بتایا گیا ہے کہ  یمن میں  موجود حوثی ملیشیا  اپنے اقدامات سے  معصوم شہریوں کی زندگیوں کو  اجیرن بنا رکھا ہے۔
دریں اثنا  الاخباریہ کے مطابق  گذشتہ ہفتے   اس اتحاد نے بحر احمر میں ایران نواز حوثیوں کی پانچ بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا  تھا اور  شناخت کے بعد پتہ چلا ہے کہ  صدف نامی بارودی سرنگیں ایران میں  تیار کی جاتی  ہیں۔
عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حوثی کی  جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں نے سمندری تحفظ کو  بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
 

شیئر: