Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط پر حوثیوں کا نیا ڈرون حملہ ناکام

خمیس مشیط میں سول تنصیبات اور شہریوں کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے- فوٹو العربیہ
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد حوثیوں نے آج شام سعودی شہر خمیس مشیط پر بارود بردار ڈرون سے حملہ کیا تھا- جسے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی مار گرایا گیا-
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے  مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی  المالکی نے کہا ہے کہ عرب اتحاد کی مشترکہ فورس بارود بردار ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی گرانے میں کامیاب رہی- حوثی جان بوجھ کر منظم طریقے سے خمیس مشیط شہر کی سول تنصیبات اور وہاں کے شہریوں کو نقصان پہنچانے کے لیے بارود بردار ڈرون بھیج رہے ہیں-
یاد رہے کہ عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ ہفتے صنعا شہر کے مشرق میں ساعوان نامی مقام پر واقع فوجی چھاؤنی پر تابڑ توڑ حملے کیے  تھے- یہ وہ مقام ہے جہاں حوثی بیلسٹک میزائل پرزے جمع کرکے تیار کرتے ہیں اور ڈرون بناتے ہیں-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: