Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمرافراد کی مدد کے بہانے انہیں لوٹنے والے غیر ملکی گرفتار

مدد کے بہانے ایے ٹی ایم کارڈز تبدیل کرلیاکرتے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے معمر افراد کو مدد دینے کے بہانے انہیں لوٹنے والے 2 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ریجنل پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس ٹیم ان دو غیر ملکیوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی جو معمرافراد کو لوٹنے کےلیے منظم انداز میں وارداتیں کیاکرتے تھے۔
میجر الکریدیس نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان غیرملکی ہیں ایک کا تعلق یمن سے جبکہ دوسرا صومالی باشندہ ہے۔
طریقہ واردات کے حوالے سے میجر خالد کا کہنا تھا کہ ملزمان کے پاس مختلف بینکوں کے پرانے ایے ٹی ایم کارڈ ہوتے تھے وہ ایسے افراد کی تلاش میں رہتے تھے جو معمر ہوں اور بینک سے رقم نکالنے کے طریقے سے واقف نہ ہوں۔

ملزمان نے لوٹے ہوئے کارڈز سے 7 لاکھ 20 ہزار کی خریداری کی (فوٹو، ٹوئٹر)

ملزمان ایسے معمرافراد کی مدد کرنے کے بہانے انکا اے ٹی ایم کارڈ لیتے اور مطلوبہ رقم نکالنے کے بعد انتہائی مہارت سے اسی بینک پرانا کارڈ جو انکے پاس پہلے سے موجود ہوتا تھا تبدیل کردیتے تھے۔
میجر الکریدیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے مختلف بینکوں کے 37 پرانے کارڈ ، 10 موبائل فون، 31 ہزار ریال سے زائد رقم ، سونے کے زیورات برآمد ہوئے جوانہوں نے مختلف وارداتوں کے ذریعے لوٹے تھے۔
دورران تحقیقات معلوم ہوا کہ ملزمان نے معمر افراد کے اے ٹی ایم کارڈز سے 7 لاکھ 20 ہزار ریال کی خریداری بھی کی تھی۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد دنوں ملزمان کوادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جہاں ان سے مزید تحقیقات کے بعد چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔
واضح  رہے بینکوں کی انتظامیہ کی جانب سے اے ٹی ایم کارڈ اور اکاونٹ کی حفاظت کے حوالے سے بارہا صارفین کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ کسی انجان شخص کو بینک معلومات فراہم نہ کریں علاوہ ازیں کسی کو اپنا بینک کارڈ نہ دیں نہ ہی کارڈ کا پن کوڈ کسی دوسرے کو فراہم کریں ۔
بعض افراد اے ٹی ایم کارڈ پر ہی پن کوڈ درج کردیتے ہیں جو انتہائی غلط عمل ہے ایسا کرنے سے۔

شیئر: