Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالیاتی فراڈ سے بچنے کے لیے بینک کمیٹی کے مشورے

اپنا کارڈ دکاندار یا کیشیر کے حوالے نہ کریں( فوٹو اخبار 24)
سعودی بینکوں کی ابلاغی کمیٹی نے سعودی عرب میں مالیاتی فراڈ کے حوالے سے اکاونٹس ہولڈرز کو خبر دار کیا ہے اور اس سے بچنے کے لیے مشورے دیے ہیں۔
اخبار24 کے مطابق بینکوں کی ابلاغی کمیٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں مالیاتی فراڈ سے بچنے کے طریقے بیان کیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ سامان خریدنے کی صورت میں سادہ لوح اکاونٹ ہولڈر اپنا کارڈ دکاندار یا کیشیر کو دے دیتے ہیں جس سے انہیں بنیادی معلومات مل جاتی ہیں اور اسی غلطی سے مالیاتی فراڈ کا دروازہ کھل جاتا ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’کوئی بھی بینک اکاونٹ ہولڈر اپنا کارڈ سامان خریدنے کی صورت میں کیشیئر یا دکاندار کےحوالے نہ کرے یہ کام خود انجام دے‘۔
 بیان میں مزید کہا گیا کہ ’بعض اوقات بینک کارڈ گم ہوجانے کی صورت میں بینک کو بروقت اطلاع نہیں کی جاتی۔ غلط افراد کے ہاتھوں میں کارڈ جانے سے دھوکہ دہی کا موقع فراہم ہو جاتا ہے‘۔ 
ابلاغی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’بینک کارڈ گم ہونے کی صورت میں بینک کو فوری مطلع کیا جائے تاکہ فی الفور حفاظتی تدبیر کی جا سکے‘۔
ترجمان نے مزید کہا کہ’ بعض اکاونٹس ہولڈر دکانداروں یا کیشئیر کو بینک کارڈ کی معلومات فراہم کردیتے ہیں۔ آن لائن سامان خریدنے کے لیے یہ معلومات استعمال ہوتی ہیں اور کارڈ ہولڈر کو اس کا پتہ نہیں چلتا‘۔
ابلاعی کمیٹی نے مشورہ دیا کہ’ کوئی بھی اکاونٹ ہولڈر اپنے بینک کارڈ کی بنیادی معلومات فراہم کرنے سے گریز کرے‘۔

شیئر: