Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیمرا نے بول نیوز کا لائسنس معطل کر دیا

پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹیلی ویژن چینل بول نیوز کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔
پیمرا کے ٹویٹر ہینڈل سے کی گئی ٹویٹ کے مطابق ‘پیمرا نے بول نیوز کو جرمانے کی مد میں 47 لاکھ روپے کے واجبات کی عدام ادائیگی پر چینل کا لائسنس معطل کر دیا۔ واجبات کی ادائیگی تک لائسنس معطل رہے گا۔‘

پیمرا کی جانب سے لائسنس معطلی کی اطلاع سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ نے چینل کے مختلف پروگرامات کا حوالہ دیا اور ان کے مواد پر اعتراض کیا تو معطلی کو اچھا اقدام قرار دیا، کچھ دیگر یوزرز نے پیمرا کے اقدام پر ناپسندیدگی ظاہر کی تو سوال کیا کہ دیگر چینلز کے ساتھ ایسا معاملہ کیوں نہیں کیا جاتا۔

کچھ ایسے صارف بھی گفتگو کا حصہ بنے جنہوں نے ایک قدم آگے بڑھ کر پیمرا سے پوچھا کہ کیا نشریات بھی بند ہوں گی؟

قانونی پہلو کا ذکر ہوا تو کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ’کوئی بات نہیں کل یہ عدالت سے حکم امتناع لے لیں گے‘۔

شیئر: