Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اور زمبابوےکے مابین سفارتی تعلقات، معاہدے پر دستخط

مختلف میدانوں میں دوطرفہ تقلقات کو فروغ ملے گا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب اور جمہوریہ زمبابوے  کے درمیان سفارتی تعلقات استوار کرنے کے لیےمعاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب ایمبسڈر عبداللہ بن یحیی المعلمی جبکہ جمہوریہ زمبابوے کے نمائندے فریڈرک میوزواماکمورا نے مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر سفیر عبداللہ المعلمی اوراقوام متحدہ میں زمبابوے کے مستقل مندوب  نے مسرت کا اظہارکرتے ہوئے سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر دستخط سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔

شیئر: