Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منامہ کانفرنس میں سعودی افواج کے سربراہ کی شرکت

’منامہ کانفرنس میں متعدد ممالک کی افواج کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں‘ (فوٹو: واس)
سعودی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے منامہ کانفرنس 2020 برائے قومی سلامتی میں شرکت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق منامہ کانفرنس 2020 کل ہفتہ کو شروع  ہوئی تھی اور آج اتوار کو بھی جاری رہے گی جس میں متعدد ممالک کے افواج کے سربراہان شریک ہیں۔
کانفرنس میں خطے کو درپیش چلینجز کے علاوہ مشرق وسطی میں اثر و رسوخ قائم کرنے کے موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
دوسری طرف سعودی افواج کے سربراہ جنرل فیاض الرویلی نے برطانوی افواج کے سربراہ جنرل نیکولاس پیٹرک سے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا اور خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے پر گفتگو کی۔
 
 

شیئر: