Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں ’مجھے سعودی عرب سے محبت ہے‘ مہم

’نوجوانوں کو ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، وہ مختلف طریقوں سے اپنے فن کا مظاہرہ کرسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
رضا کاروں کے عالمی دن کے موقع پر مشرقی ریجن میونسپلٹی نے ساحل سمندر پر رہائشیوں کے لیے پروگرام منعقد کیا ہے جس میں لوگوں کو رضاکارانہ خدمات کی ترغیب دی گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو رضا کارانہ خدمات کی ترغیب دینے کی مہم کا نام ’کیونکہ مجھے سعودی عرب سے محبت ہے‘ رکھا گیا ہے۔
وزارت بلدیاتی امور میں تعلقات عامہ کے سربراہ انجینئر عبد اللہ بن سعید نے ریجن میں رضا کار تنظیم کے ارکان کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد تقسیم کی ہیں۔
پروگرام کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رضاکارانہ خدمات انجام دینے کی ترغیب کے لیے منعقد ہونے والے پروگرام میں خاندان کے تمام افراد کی دلچسپی کو ملحوظ رکھا گیا ہے‘۔
’یہ پروگرام مختلف سرکاری و سماجی اداروں کے تعاون منعقد کیا جارہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے کا شعور اجاگر کرنا ہے‘۔

’پروگرام کا مقصد لوگوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے کا شعور اجاگر کرنا ہے‘ ( فوٹو: سبق)

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ساحل سمندر پر مقامی نوجوانوں کو ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے جس میں لوگ مختلف طریقوں سے اپنے فن کا مظاہرہ کرسکتے ہیں‘۔

شیئر: