Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن میں مملکت کا سب سے بڑا ’مجسم پرچم‘

ماڈل کی تعمیر قدیم طرز کی ہے جو 70 کی دہائی میں رائج تھی (فوٹو، سبق نیوز)
تبوک ریجن میں ’مرکز القلیبہ‘ کی بلدیہ نے سعودی عرب کے جھنڈے کا سب سے بڑا مجسم ماڈل بنادیا۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق ریجنل بلدیہ نے مملکت کے جھنڈے کا یہ مجسم ماڈل ’مرکم القلیبہ‘ کے داخلی راستے میں بنایا ہے۔
ماڈل کو مملکت کے تاریخی روایتی قلعوں کی شکل دی گئی ہے۔ جھنڈا جس ماڈل پر بنایا گیا ہے اسے دیکھ کریہی گمان ہوتا ہے کہ کسی قدیم قلعے میں داخل ہورہے ہیں۔

مجسم ماڈل ’القلیبہ مرکز کے داخلی راستے پر بنایاگیاہے(فوٹو، سبق نیوز)

قومی پرچم کی لمبائی 60 میٹر جبکہ چوڑائی 28 میٹر ہے جبکہ اسکا مکمل حجم 1680 مربع میٹر ہے۔
یاد رہے جس طرح کا راویتی قلعہ تیار کیا گیا ہے یہ طرز تعمیر 70 کی دھائی میں سعودی عرب کی شناخت تصور کی جاتی تھی۔
تبوک ، نجران ، جیزان ، حائل اور مشرقی علاقوں میں اسی طرز کے قلعے اور قلعہ نما مکانات تعمیر کرنے کا رواج عام تھا۔
 

شیئر: