Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں جرائم پیشہ گروہ گرفتار

گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
مدینہ منورہ میں پولیس نے چوری اور جیب تراشی کے الزام میں 4 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
 ویب نیوز ’عاجل‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کرنل حسین القحطانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس ٹیم نے چوری اور جیب تراشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے بارے میں مختلف تھانوں میں رپورٹ درج تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد رقم چرانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
گرفتار گروہ کے ارکان کی عمریں 30 سے 40 برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں ان کے خلاف مقدمہ قائم کر کے پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کو بھیج دیا گیا ہے جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ریجنل پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر خود سے کتنی ہی چالاکی کا مظاہرہ کیوں نہ کرلیں بالاخروہ اپنے انجام کو ضرور پہنچتے ہیں۔
وزارت داخلہ کے اہلکار ہمیشہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت کے لیے مستعد ہیں۔

شیئر: