Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں اردو سمیت 21 زبانوں کے مترجمین

خطبہ جمعہ کا ترجمہ اردوسمیت 5 زبانوں میں کیاجاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت کےلیے اردوسمیت 21 زبانوں کےمترجمین کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
 مسجد الحرام میں خبطہ جمعہ سے 5 ہزار افراد براہ راست مستفیص ہوتے ہیں جبکہ حرمین کے پلیٹ فارم’ منار ‘ سے 20 ہزار سے زائد افراد مختلف زبانوں میں خطبہ سنتے ہیں۔
ادارہ امورحرمین کے شعبہ ترجمہ کے ڈائریکٹر انجینئرمشاری المسعودی کا کہنا تھا کہ ’شعبہ ترجمہ کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ایک شعبہ خطبات ودروس کے ترجمے کا ہے جبکہ دوسرا شعبہ فیلڈ ترجمے کےلیے مخصوص ہے‘۔
انجینئرمشاری کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ ترجمے کےلیے مسجد الحرام میں اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے جو زائرین کے استفسارات کے جواب انکی زبان میں دیتے ہیں ‘۔

فیلڈ ترجمہ کےلیے 21 زبانوں کے ماہرین کو متعین کیا گیاہے(فوٹو،ٹوئٹر)

ترجمے کےیہ سہولت اس لیے فراہم کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو معلومات حاصل کرنے میں دشواری نہ ہو۔
ادارہ امورحرمین کے ٹوئٹرپر مزید کہا گیاہے حرمین میں ہونے والے خطبات کے ترجمے 5 بین الاقوامی زبانوں میں کیے جاتے ہیں جن میں اردو، انگلش ، فارسی ، فرانسیسی اور انڈونیشی شامل ہیں۔
شعبہ ترجمہ کے ڈائریکٹر نے مزید کہا ہمارا ہدف ہے کہ حرمین شریفین کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں جائے۔ ہماری کوشش ہے کہ الیکٹرانک وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ترجمے کے شعبے کو مزید وسعت دی جائے تاکہ دنیا بھرمیں زیادہ سے زیادہ لوگ بیک وقت حرمین کے خطبات اور دروس سے مستفیض ہوسکیں۔
مسجدالحرام میں شعبہ ترجمہ کی جانب سے مختلف مقامات پرماہر مترجمین کو متعین کیا گیا ہے ۔
فیلڈ ترجمے کے مقامات کی نشاندہی کے لیے ہر زبان کے ماہرکی جگہ مقرر ہے جس کی نشاندہی وہاں رکھے گئے پوسٹر سے کی جاتی ہے جو مختلف زبانوں میں تحریر ہوتے ہیں۔
حرم شریف میں موجود مترجمین کی فوری شناخت کے لیے انہیں مخصوص جیکٹ فراہم کی جاتی ہے تاکہ ہر کوئی انہیں باسانی جان سکے اور وہ بات معلوم کرسکے جو پوچھنا چاہ رہا ہو۔

شیئر: