Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’میڈیکل ہوم سروس ‘ 2 ہزار سے زائد مریض مستفیض

’ہوم وزٹ‘ سروس مفت فراہم کی جاتی ہے- فوٹو عاجل
ریجنل ادارہ امور صحت کی موبائل ٹیموں کی جانب سے سال رواں کے دوران ’ہوم وزٹ‘ پروگرام کے تحت 63 ہزار 886 دورے کیے گئے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ صحت کی موبائل ٹیموں نے مملکت کے مختلف شہروں اور قصبوں میں ضرورت مند مریضوں کے گھروں کے  63 ہزار سے زائد دوروں کیے۔ 
میڈیک وزٹ میں2 ہزار 591 مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ 11 سو 58 مریضوں کو ادویات و طبی لوازمات ان کے گھروں میں مہیا کی گئیں۔ 
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے معذوراورخصوصی افراد کے لیے ’ہوم وزٹ ‘ سروس فراہم کی جاتی ہے جس کا مقصد ضرورت مند مریضوں کو ان کے گھروں پر ہی طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔ 
وزارت صحت کی جانب سے ’ہوم وزٹ‘ سروس مفت فراہم کی جاتی ہے جس کے تحت ایسے معمر مریض جو صاحب فراش ہوں کا طبی معائنہ کرکے انہیں ضروری ادویات فراہم کی جاتی ہیں علاوہ ازیں ضرورت مند مریضوں کو فزیوتھراپی کی سہولت بھی انکے گھروں پر فراہم کی جاتی ہے۔ 
جسمانی معذور اور مخصوص افراد کےلیے بھی ہوم وزٹ سروس کے تحت اہلکار ماہانہ بنیاد پر انکا طبی معائنہ کرکے انہیں درکارضروری ادویات فراہم کرتے ہیں-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: