Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں نئی حکومت کی تشکیل

امیر کویت نے فرمان جاری کرکے نئی حکومت تشکیل دی(فوٹو الانبا)
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے نئی حکومت کی تشکیل کا فرمان جاری کردیا گیاہے۔
جاری کیے جانے والے فرمان کے مطابق شیخ حمد جابر العلی الصباح کو نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع مقرر کیا گیا جبکہ محمد عبداللطیف الفارس کو وزیر تیل، بجلی اور پانی کی وزارتیں دی گئی ہیں-
امیر کویت کے فرمان کے مطابق شیخ احمد ناصر الصباح کو وزیر خارجہ بنایا گیا ہے- نئی کابینہ میں وزیر خزانہ کا عہدہ خلیفہ حمادہ کو دیا گیا ہے-
نئی کابینہ میں خاتون ڈاکٹر رنا عبداللہ عبدالرحمن الفارس کو تعمیرات اور مکانات کی وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے- شیخ ثامرعلی صباح السالم الصباح کو وزیر داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ نواف الیاسین کو وزیر انصاف کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے-
پچاس ارکان پر مشتمل نئی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی نشستوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جبکہ سابقہ اسمبلی کے دوتہائی ارکان اپنی نشستیں ہار گئے ہیں-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: