Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یومیہ 10 ہزار کمپیوٹر خراب کرنے والا پروگرام کون سا ہے؟

مائیکروسوفٹ  کے مطابق یہ پروگرام  مئی سے فعال ہے اور اگست میں اس کی تباہ کاریاں عروج پر تھیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
مائیکروسافٹ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ کمپیوٹرز میں کچھ خطرناک سافٹ ویئر انسٹال کرنے کی وجہ سے یومیہ کئی ہزار کمپیوٹر خراب  ہورہے ہیں۔
مائیکروسافٹ  کے مطابق ان میں ’Adrozek‘ نامی پروگرام سرفہرست ہے اور یہ  پروگرام یومیہ دس ہزار کمپیوٹر خراب کررہا ہے۔
امریکہ میں شائع والے میگزین ’بی سی‘ کے مطابق  یہ پروگرام کمپیوٹر  سے فائلیں اور ڈیٹا  چرا سکتا ہے، براؤزر کو کام سے روک سکتا ہے، اسی طرح کسی کی ذاتی معلومات بھی حاصل کر سکتا ہے۔
’جب کسی فائل پر حملہ آور ہوتا ہے تو اسے بیکار کر دیتا ہے، براؤزنگ کے کام کو غیر فعال کردیتا ہے، اسی طرح ڈیٹا چرا کر کسی کو  کام  کرنے کا اختیار دے دیتا ہے اور براؤزر کے ہوم پیج کو  معطل کر دیتا ہے۔‘
مائیکروسوفٹ کے مطابق یہ پروگرام مئی سے فعال ہے اور اگست میں اس کی سرگرمیاں عروج پر تھیں۔
کمپنی نے مزید بتایا ہے کہ ہمارے اندازے کے مطابق یہ روزانہ پوری دنیا میں 30 ہزار سے زائد سرورز کو خراب کرتا ہے۔
اس سے بچنے کے لیے کمپنی نے غیر معروف پروگراموں کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے منع کیا ہے اور اینٹی وائرس پروگرام استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
کمپنی نے صارفین کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ آپ جو پروگرام استعمال  کر رہے ہیں انہیں ان انسٹال یا سسٹم سے ختم کر کے دوبارہ انسٹال کریں اس طرح خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔

شیئر: