Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شوق کا مول نہیں‘ فارماسسٹ سہیلیوں نے ہوٹل کھول لیا

'ہمارا خواب آج حقیقت بن چکا ہے۔' فوٹو: العربیہ
طائف میں شعبہ فارمیسی سے تعلق رکھنے والی تین سعودی سہیلیوں نے شوق کی خاطر ریستوران کھول لیا۔ 
ہوٹل بزنس کے بارے میں سابق تجربہ نہ ہونے کے باوجود کامیابی سے ہوٹل چلا رہی ہیں۔ 

تینوں سہیلیاں دن میں فارمیسی کی ڈیوٹی کرتی تھیں۔ فوٹو: العربیہ

تینوں دوستوں نے رات دن محنت کر کے ثابت کردیا کہ ’شوق کا کوئی مول نہیں‘۔ دن میں فارمیسی کی ڈیوٹی کرتیں اور رات ہوٹل کی ڈیکوریشن میں گزرتی۔ 
العربیہ ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ’میعاد العتیبی‘ نے کہا ’ہم نے اپنے خواب کی تکمیل کے لیے بہت محنت کی، ہوٹل کو تیار کرنے کے لیے خود ہی ڈیزائننگ کی۔ حتی کہ اس کی دیواروں پر رنگ بھی اپنے ہاتھوں سے ہی کیا۔' 
'میعاد العتیبی' نے مزید کہا 'اپنے مشترکہ خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ہم چار گھنٹے کی نیند لیتے باقی وقت فارمیسی کی ڈیوٹی اور ہوٹل کی تیاری میں گزرتا تھا۔' 

تجرباتی طور پر مدت تین ماہ مقرر کی تھی۔ فوٹو: العربیہ

'آج ہمیں اس بات کی خوشی ہی نہیں بلکہ فخر ہے کہ ہم نے وہ کچھ کر دکھایا جو ابتدا میں ناممکن دکھائی دیتا تھا۔' 
ہوٹل کی دوسری شریک روان السنان کا کہنا تھا کہ ’ہماری دوستی 10 برسوں پر محیط ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے، ہمارا خواب آج حیققت کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔ ابتدا میں ہوٹل کے مینیو کو منتخب کرنے میں ہمیں کافی دشواری ہوئی، رات کے آخری پہر میں اٹھ  کر ناشتے کی تیاری کرنا بہت بڑا مرحلہ ہوتا ہے۔' 

تینوں سہیلیوں کا کہنا ہے کہ انہیں ابتدا میں بے حد دشواریاں پیش آئیں۔ فوٹو: العربیہ

ہوٹل کی تیسری شریکہ اریج العتیبی نے کہا کہ ابتدا میں ہمارا پروگرام تھا کہ تجرباتی طورپر، جس کی مدت ہم نے تین ماہ مقرر کی تھی، ہوٹل میں صرف ناشتے کا انتظام کیا جائے مگر کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بعدازاں ہم نے پروگرام تبدیل کردیا۔' 
ہوٹل مینیو کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نے قدیم سوچ کو نیا انداز دیا ہے۔' ہوٹل کو وسعت دینے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ابتدا ہے ہمارا پروگرام ہے کہ اسے ملکی سطح پر متعارف کرایا جائے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: