Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردیوں میں صحرا کی سیاحت کو فروغ دینے کی مہم

مملکت میں زمین کا ایک وسیع رقبہ صحرا ہے، جو تین حصوں میں بٹا ہوا ہے: النافود، الداحنا اور ایمپٹی کوارٹر۔ فوٹو: ان سپلیش
سعودی ٹورازم اتھارٹی ’سردی آپ کے قریب ہے' مہم کے تحت ملک کے صحرائی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ مملکت میں زمین کا ایک وسیع رقبہ صحرا ہے، جو تین حصوں میں بٹا ہوا ہے: النافود، الداحنا اور ایمپٹی کوارٹر۔
ملک کے زیادہ تر قدرتی نخلستان اور پارک ان علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔
شعبہ سیاحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہائیکنگ کا شوق رکھنے والے صحرا کو پسند کریں گے کیونکہ اس میں پہاڑوں اور نخلستانوں کے حیرت انگیز مناظر ہیں۔
صحرائی کیمپ، جنہیں کاشتاس کہا جاتا ہے، میں سال کا یہ وقت گھومنے پھرنے کے لحاظ سے سب سے زیادہ مناسب ہوتا ہے۔ 'سردی آپ کے گرد ہے' مہم کے تحت اس جگہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ روز مرہ کی زندگی کی ہلچل سے ایک پر سکون وقفہ محسوس کرواتی ہے۔
اس جگہ پر ایڈونچر کا شوق رکھنے والوں کو ریت پر سکیینگ، موٹر سائیکل سواری جیسی مہموں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

صحرا میں ایڈوینچر کا شوق رکھنے اور سکون پسند کرنے والوں دونوں کے لیے سرگرمیاں ہیں۔ فوٹو: ان سپلیش

تاہم وہ افراد جو پر سکون جگہیں پسند کرتے ہیں وہ یہاں صحرا کی تاریخ اور ورثے کے بارے میں دریافت کرنے کی طرف جا سکتے ہیں اور اونٹ سواری جیسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔
سیاحتی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا صحرا اکیلے سفر کرنے والے افراد، خاندانوں اور سفری گروپس کے لیے بہترین جگہ ہے۔

شیئر: