Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برف سے ڈھکے صحرا میں کالے اونٹوں کی ویڈیو وائرل

کالے اونٹوں کا ایک ریوڑ چرا گاہ کی تلاش میں تھا( فوٹو سکرین شاٹ ٹوئٹر)
سعودی فوٹو گرافر عبدالرحمن آل علی نے مملکت کے چمکتے صحرا میں کالے اونٹوں کی ویڈیو وائرل ہونے کی کہانی بیان کی ہے۔
عبدالرحمن آل علی نے بتایا ’وڈیو کلپ شمالی سعودی عرب کے حائل صحرا کی ہے جس وقت یہ ویڈیو بنائی گئی اس وقت وہاں چمکتی ریت نے برف کی سفید چادر اوڑھی ہوئی تھی اور سیاہ اونٹ ’مجاھیم‘ وہاں سے گزر رہے تھے‘۔
’یہ پر کشش منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے بہت پسند کیا‘۔

ویڈیو کلپ شمالی سعودی عرب کے حائل صحرا کی ہے(فوٹو سکرین شاٹ ٹوئٹر)

العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سعود ی فوٹو گرافر نے بتایا کہ ’عام موسم سے مختلف موسمی حالات پسند ہیں۔ ایک دن خراب موسم کے باوجود صحرا میں سیر کے لیے نکلے ہوئے تھے۔ درجہ حرارت نو درجہ سینٹی گریڈ تھا اور برف باری ہو رہی تھی‘۔
’ اسی دوران دیکھا کہ کالے اونٹوں کا ایک ریوڑ چرا گاہ کی تلاش میں ہے۔ یہ اونٹ میرے دوست کی چرا گاہ کا رخ کیے ہوئے تھے۔ اپنے موبائل کیمرے میں اس منظر کو قید کرلیا‘۔
’اچھی بات یہ تھی کہ اونٹو ں کا رنگ صاف  نظر آ رہا تھا۔ برف باری کی سفیدی نے ریت اور اونٹ کے رنگوں کو نئی شکل دے دی تھی۔ اسی وجہ سے وڈیو کلپ کو پذیرائی ملی ہے‘۔

شیئر: