Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے ایک دن میں 156 افراد صحت یاب

مملکت کے 4 ریجنزمیں مریضوں کی تعداد ایک ، ایک رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 162 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن اس مہلک وائرس سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 61 ہزار 10 تک پہنچ گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاض ریجن میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض سامنے آئے جن کی تعداد 40 رہی۔

 کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیرپر عمل لازمی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

مکہ مکرمہ ریجن میں 39 اور مکہ منورہ ریجن میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 رہی۔
مشرقی ریجن میں 25 افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ عسیر ریجن میں 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
الجوف اور نجران ریجن میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 ، تین رہی جبکہ تبوک ریجن میں 2 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔
سعودی عرب کے چار ریجنز جن میں الباحہ ، جازان ، حائل اور شمالی حدود شامل ہیں میں صرف ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے ایک ہی دن میں مملکت کے مختلف شہروں میں 156 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک اس مہلک مرض سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 51 ہزار 878 تک پہنچ گئی۔
مملکت کے مختلف شہروں میں 3 ہزار 10 افراد میں کورونا وائرس ایکٹیو ہے جن میں سے 416 کی حالت نازک ہے۔
 

شیئر: