Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوامی مقام پرنازیبا گفتگو کرنے پرایک عورت اور 3 مرد گرفتار

ملزمان کا چالان پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیا گیا- (فوٹو عرب نیوز)
مکہ ریجن کے پولیس ترجمان میجر محمد الغامدی نے کہا ہے کہ عوامی مقام پرنازیبا گفتگو کرنے والے 3 مرد اور ایک عورت کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا کہ ملزمان کی غیر مناسب گفتگو کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس پرفوری طور پر پولیس حرکت میں آئی اور ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ 
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والوں میں 3 مرد اور ایک عورت شامل ہے جن کی عمریں 20 سے 30 برس کے درمیان ہیں ۔  

چاروں کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں- (فوٹو اخبار 24)

پولیس نے ملزمان کا چالان پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیا ہے جہاں ان پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ 
 عربی جریدہ ’عکاظ ‘ کے مطابق جدہ کے علاقے کورنیش پر ایک خاتون اور 3 مردوں میں کسی بات پر اختلاف ہوگیا جس پر ایک دوسرے کےلیے نازیبا ا لفاظ استعمال کیے گئے۔ سوشل میڈیا پرواقعے کی  وڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ وڈیو وائرل ہونے پر لوگوں نے اپنے کمنٹس میں کہا تھا کہ پولیس واقعے کی تحقیق کرے ۔ 
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیوپر بیشتر افراد نے سخت اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پراپنی براہمی کا بھی اظہار کیا تھا۔
وڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کے بارے میں معلومات حاصل کرکے انہیں حراست میں لے لیا ۔
 
اردو نیوز واٹس ایپ ، اپنی پسند کا گروپ جوائن کریں

شیئر: