Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں بھی بین الاقوامی سفر پر پابندی

پابندی یکم جنوری 2021 تک عائد کی گئی ہے (فوٹو العربیہ)
کویت میں بھی کورونا وائرس کی نئی شکل کے باعث عارضی طور پر تمام سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ نے کویتی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی شکل ظاہرہونے پر احتیاطی اقدام کے تحت پروازوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس حوالے سے حالات کا جائزہ لینے کے بعد مزید اعلان کیا جائے گا۔ 
ایوای ایشن کا مزید کہنا تھاکہ ائیر کارگو سروس اس پابندی سے مستثنی ہوگی۔ 
دوسری جانب کویتی عوامی رابطہ ذرائع کے نگران اعلی طارق المزرم نے بتایا ہے کہ کویت آنے اور جانے والی تمام پروازوں اور بری وسمندری سفر پر پیر 21 دسمبر کی شب 11 بجے سے جمعہ یکم جنوری 2021 تک کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔ 
واضح رہے برطانیہ اور بعض یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی شکل ظاہرہونے کی وجہ سے بیشتر ممالک نے احتیاطی طور پر برطانیہ سے مسافروں کی آمد ورفت پر پابندی عائد کردی تھی ۔ 
احتیاطی اقداما کے تحت سعودی عرب نے بھی تمام بین الاقوامی سفر پر ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے-
 
کویت کی خبروں کے لیے ”اردو نیوزکویت“ گروپ جوائن کریں

شیئر: