Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفظان صحت کی خلاف ورزی ،معروف ریسٹورانٹ سیل

مچھلی تلنے کی جگہ صفائی کا ناقص انتظام تھا- (فوٹو سبق)
 عسیر ریجن میں بلدیہ کی نگران ٹیم نےقواعد کی خلاف ورزی اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے پر معروف ’فش ریسٹورانٹ‘ سیل کردیا۔ 
بلدیہ کی جانب سے ریسٹورانٹ کے مالک کو نوٹس بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ہے کہ خلاف ورزی دورکیے جانے سے قبل اگر ریسٹورانٹ کھولا گیا تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ 

کارکنوں کے ہیلتھ کارڈ بھی ایکسپائر تھے (فوٹو سبق)

ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق عسیر ریجن میں بلدیہ کے سیکرٹری ڈاکٹر ولید الحمیدی کا کہنا تھا کہ بلدیہ میں شعبہ حفظان صحت کے ادارے کی جانب سے اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوں اور ریسٹورانٹس کی سختی سے نگرانی کی جاتی ہے تاکہ وہاں کسی قسم کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔ 
مذکورہ ریسٹورانٹ جسے سیل کیا گیا ہے وہاں حفظان صحت کے اصولوں کا قطعی خیال نہیں رکھا جارہا تھا۔ فش پوائنٹ پر صفائی بھی نہیں کی گئی تھی جبکہ مچھلی کو محفوظ رکھنے کے لیے مناسب کولنگ کا بھی بندوبست نہیں تھا۔ 
مناسب مقدار میں برف نہ ہونے کی وجہ سے مچھلی جلد خراب ہو جاتی ہے جو بعدازاں انسانی استعمال کے قابل نہیں رہتی۔ 
سیل کیے جانے والے ریسٹورانٹ میں مچھلی تلنے کی جگہ پر بھی صفائی کا انتہائی ناقص انتظام تھا جس کی وجہ سے ریسٹورانٹ پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ وہاں کام کرنے والے کارکنوں کے ہیلتھ کارڈ بھی ایکسپائر تھے۔ 
واضح  رہے بلدیہ میں حفظان صحت کے شعبے کی جانب سے ریسٹورانٹس کی سخت نگرانی کی جاتی ہے اگر ہوٹل میں کسی بھی قسم کا خراب کھانا وغیرہ فراہم  کیا گیا ہو تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی جاتی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: