Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں 4 مریضوں میں نئے کورونا وائرس کا شبہ

’برطانیہ سے آنے والے 4 شہریوں کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیا ہے‘ (فوٹو: الشرق الاوسط)
سطنت عمان کے صحت حکام نے کہا ہے کہ 4 ایسے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے جنہیں نئے کورونا وائرس لاحق ہونے کا شبہ ہے۔
مقامی اخبار الشبیبہ کے مطابق عمانی وزیر صحت احمد بن محمد السعیدی نے کہا ہے کہ ’برطانیہ سے آنے والے 4 شہریوں کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیا ہے‘۔
’ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم طبی ٹیم کو شبہ ہے کہ مذکورہ افراد کو نیا کورونا وائرس لاحق ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ٹیسٹ رپورٹ آنے تک انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق علاج جاری ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عمان میں کورونا کے حوالے سے معاملات قابو میں ہیں، حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر سرحدیں بند کر دی ہیں‘۔
’ایسا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے کہ ملک میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا‘۔

شیئر: