Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: کورونا ویکسین مفت لگانے کی مہم

کورونا ویکسین کی مفت مہم شروع کی جارہی ہے۔ (فوٹو خلیج ٹائمز)
دبئی میں سپریم کمیٹی برائے کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی مفت مہم شروع کی جارہی ہے۔ 
امارات الیوم اخبار کے مطابق دبئی میں قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس بھی ایک قدرتی آفت ہی ہے اس حوالے سے لوگوں کو مفت کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ 
کمیٹی کی جانب سے مہم کا آغاز بدھ  23 دسمبر سے کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ریاست میں لوگوں میں آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔ 
واضح رہے منگل کے روز دبئی میں مزید 1226 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 878 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس وائرس سے 642 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں
 
 
 
 

شیئر: