Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت محنت کی خواتین انسپکٹرز کی تفتیشی کارروائی

ایک دکان کو سنگین خلاف ورزی پر سیل کیا گیا (فوٹو سبق)
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کی خواتین انسپکٹرز کی ٹیموں نے منگل کی شب جدہ کے جنوبی علاقے میں مارکیٹوں کا دورہ کیا جہاں متعدد خلاف روزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت افرادی قوت کی خواتین تفتیشی ٹیم کی سربراہ امل المحمدی نے بتایا کہ ٹیم میں 9 خواتین انسپکٹرز شامل تھیں جبکہ ریجنل ڈائریکٹرفہد اور معاون ڈائریکٹر محمد جلال بھی انکے ہمراہ تھے۔ 

خواتین کے ملبوسات اور لوازمات والی دکانوں پر مردوں کو کام کرنا منع ہے (فوٹو سبق)

وزارت کی خواتین تفتیشی ٹیم نے جدہ کے جنوبی علاقے میں معروف مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں 38 دکانوں کا جائزہ لیا گیا۔ 
مارکیٹ میں 5 دکانوں پر خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی جن میں سے ایک دکان کو سنگین خلاف ورزی پر سیل کیا گیا جبکہ باقی 4 دکان مالکان کو انتباہی نوٹس جاری کیے گئے۔ 

وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ تفتیشی کارروائیاں معمول کا حصہ ہیں  (فوٹو سبق)

ریجنل ڈائریکٹر افرادی قوت کا کہنا تھا کہ تفتیشی کارروائیاں معمول کے مطابق ہیں جن میں سعودائزیشن کی خلاف ورزی کے علاوہ خواتین کے لیے مخصوص پیشوں پر مردوں کو کام کرانے کے بارے میں بھی جانچ کی جاتی ہے۔ 
واضح رہے وزارت افرادی قوت کی جانب سے خواتین کے ملبوسات اور لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں پر خواتین ہی کام کرسکتی ہیں ایسی دکانوں پر مردوں کا کام کرنا منع ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: