Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں فائرنگ، تین پولیس اہلکار ہلاک، ایک زخمی

حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں پر فائرنگ 48 سالہ شخص نے کی (فوٹو: روئٹرز)
فرانس میں تین پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے پبلک پراسیکیوٹر آفس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کے روز پولیس پیو دی ڈوم کے علاقے میں ایک گھریلو تنازعے کی اطلاع ملنے پر پہنچی تھی۔
جب پولیس نے آدھی رات کو ایک گھر پر پہنچ کر ایک خاتون کو بچانے کی کوشش کی تو ایک 48 سالہ شخص نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
اس شخص نے پہلے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک اور دوسرے کو زخمی کیا اور اس کے بعد گھر کو آگ لگا دی۔
اس کے بعد موقع پر پہنچنے والے مزید دو پولیس اہلکاروں کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے خاتون کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اور کم سے کم سات ایلیٹ ٹیکٹیکل پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔
تحقیقات کے بارے میں معلومات رکھنے والے ایک ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ 'اس شخص کے خطرے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں۔'
گولی چلانے والے شخص پر بچے کی تحویل سے متعلق الزامات ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں