Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ ضروری نہیں‘

سعودی عرب سے ابوظبی جانے والے مسافروں کو کووڈ-19 کا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
ابوظبی کے محکمہ سیاحت نے سعودی عرب کو سفر کی 'گرین لسٹ' میں شامل کر لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ سعودی عرب سے ابوطبی سفر کرنے والے افراد کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت آمد پر خود کو قرنطینہ نہیں کرنا ہوگا۔
تاہم ایسے مسافروں کو کووڈ-19 کا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
'گرین لسٹ' میں آسٹریلیا، برونائی، چین، یونان، گرین لینڈ، ہانگ کانگ، ملائشیا، موریشیئس، نیوزی لینڈ، سنگاپور، تائیوان، تاجکستان، تھائی لینڈ، ازبکستان اور ویت نام شامل ہیں۔
تاہم کورونا وائرس سے متعلق نئے قوانین کے تحت، بیرون ملک سے سفر کرنے والے افراد کو 24 دسمبر سے ابوظبی میں داخلے کی اجازت ہے۔
ابوظبی کے میڈیا آفس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو اپنے ملک سے روانگی سے 96 گھنٹے قبل کووڈ-19 کا ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ دکھانا ہوگی اور پھر ابو ظبی پہنچنے پر ایک اور ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
ابو ظبی کی ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی کا کہنا تھا کہ 'چھ یا اس سے زیادہ دن رہنے والے سیاحوں کو چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا، اور اگر وہ 12 یا اس سے زیادہ دنوں کے لیے رُک رہے ہیں تو 12ویں دن بھی ٹیسٹ کروانا ہوگا۔'
کمیٹی نے وضاحت کی کہ ان ممالک سے ابو ظبی جانے والے سیاح جو گرین لسٹ کا حصہ نہیں ہیں، کو 10 دنوں کے لیے قرنطینہ میں جانا ہوگا اور اس فہرست کا ہر دو ہفتے بعد جائزہ لیا جائے گا۔
 

شیئر: