Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان

پی آئی اے کے مطابق نہایت پر کشش اور مناسب نرخ رکھے پر کارگو کی سہولت فراہم کی جائے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ کورونا وبا کی صورت حال میں پاکستان سے سعودی عرب کے لیے گوشت، سبزیاں اور پھل پہنچائے جائیں گے۔ 

 

پی آئی اے کے اعلامیے کے مطابق کوویڈ سے متاثرہ معیشت کو فروغ دینے اور برآمدات بڑھانے کی حکومتی ہدایات پر آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں گذشہ روز پی آئی اے کی پہلی پرواز پاکستان سے 42 ٹن کارگو لے کر جدہ روانہ ہوئی۔
’پاکستان سے پھل، سبزیاں اور حلال گوشت سعودی عرب برآمد کیا جاتا ہے جبکہ مسافر پروازوں پر پابندی کے باعث برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ سی ای او پی آئی اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نہایت پرکشش اور مناسب نرخ رکھنے پر کارگو کی سہولت فراہم کی جائے۔‘
خیال رہے کہ سعودی عرب نے کورونا کی صورت حال کے باعث فضائی سفر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
 پی آئی اے نے چند روز قبل پاکستان سے چین کے لیے بھی کارگو سروس کا آغاز کیا تھا۔

شیئر: