Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں سال نو پر آن لائن آتشبازی اور لیزر شو

شو ویڈیو کال کے ذریعے دیکھنے کے لیے50 ہزار کالرز کو رسائی ملے گی۔(فوٹو گلف نیوز)
دبئی میں 2021 کے آغاز پر ہونے والا سال نو کا پروگرام  دنیا بھر سے ویڈیو کال سے دیکھا جا سکتا ہے۔ عمار اور زوم ویڈیو کمیونیکیشنز گلوبل ویڈیو کال کے ذریعے اس پروگرام میں براہ راست شامل ہونے میں تعاون پیش کر رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  وام  نے رپورٹ کیا ہے کہ دبئی شہر میں آتش بازی اور لائٹ اینڈ لیزر شو ویڈیو کال کے ذریعے دیکھنے کے لیے 50 ہزار ویڈیو کالرز کو رسائی حاصل ہو گی۔

کورونا وائرس سے بچنے کےلئے معاشرتی دوری پر عمل کیا جا رہا ہے۔(فوٹو گلف نیوز)

اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے 31 دسمبر کی رات جی ایم ٹی وقت شام ساڑھے 4 بجے جب کہ  مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے رات تک  اندراج کرایا جا سکتا ہے۔
کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اس وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے معاشرتی دوری سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
دبئی میں نئے سال کے جشن پرخصوصی طور پر کی جانیوالی آتش بازی اور دیگر پروگرام  دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔

31 دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق ساڑھے8 بجے رات تک اندراج  ہوگا۔(فوٹو گلف نیوز)

اگر معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کی شرط پر عمل نہ کرنا ہو تو یہ ایونٹ بہت ہی دلچسپ ثابت ہوتا ہے۔
اس موقع پر زوم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عمار کے ساتھ اس طرح کے یادگار پروگرام میں حصہ لینے پر زوم کو  فخر ہے۔
سال نو کا  پروگرام دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے حضرات اس لنک
https://zoom.us/webinar/register/WN_og5Rtj-kQvC3k6C2Pe2How
کے ذریعے رجسٹر ہوسکتے ہیں۔
 

شیئر: