Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر کا آغاز

’امسال موسم سرما کے دوران ریکارڈ سردی کا آغاز شمالی ریجن، تبوک، الجوف اور حائل میں ہوگا‘ (فوٹو: طقس العرب)
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج جمعرات سے سعودی عرب کے متعدد شہروں میں شدید سردی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’امسال موسم سرما کے دوران ریکارڈ سردی کا آغاز شمالی ریجن، تبوک، الجوف اور حائل میں ہوگا‘۔
ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن اور مدینہ منورہ میں بھی سردی کی درمیانی لہر ہوگی جس میں درجہ حرات 9 سے 13 سینٹی گریڈ تک ہوگا‘۔
’سعودی عرب کے شمال میں جتنا آگے بڑھتے جائیں گے، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا جائے گا‘۔
’شمالی علاقوں میں برفباری اور اولے گرنے کا امکان ہے جبکہ اگلے ہفتے بارش بھی متوقع ہے جس سے موسم مزید سرد ہوجائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جمعہ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش کی توقع ہے‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عسیر ریجن میں ابہا، نماص، بلقرن، تنومہ اور خمیس مشیط میں رات کے اوقات میں اور صبح سویرے شدید دھند رہے گی‘۔
’یہی کیفیت باحہ، العقیق، المندق اور بلجرشی میں ہوگی جہاں دن گرم ہونے تک دھند چھائی رہے گی‘۔

’شمالی علاقوں میں جتنا آگے بڑھتے جائیں گے، سردی کی لہر شدید ہوتی جائے گی، یہاں برفباری اور اولے گرنے کا بھی امکان ہے، (فوٹو: طقس العرب)

’طائف کے بالائی علاقے میں بھی دھند رہے گی جبکہ مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ’جازان، عسیر اور باحہ کے علاوہ طائف میں بادل چھائے رہیں گے جن سے بارش کا امکان ہے‘۔

شیئر: