Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں نئی قسم کے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

فرانس میں اب تک 2 لاکھ 5 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
فرانس میں نئی قسم کے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
خبر رساں ادارے ’روئٹرز’ کے مطابق فرانس کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ نئی قسم کے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص لندن سے فرانس آیا تھا۔
وزارت صحت کے مطابق نئی قسم کے وائرس کا پہلا کیس مغربی فرانس کے شہر ٹوورز میں سامنے آیا ہے۔
متاثرہ شخص 19 دسمبر کو لندن سے فرانس پہنچا تھا۔ وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔
اس سے قبل برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا تھا کہ برطانیہ میں کورونا کے کیسز میں اچانک اضافے کی وجہ وائرس کی نئی قسم ہو سکتی ہے۔
میٹ ہینکوک کا کہنا ہے کہ نئی قسم کے وائرس کےایک ہزار سے زیادہ کیسز کی شناخت ہوئی ہے۔
یار رہے کہ یورپی ممالک نے برطانیہ کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں جبکہ دیگر ممالک نے بھی برطانیہ کے ساتھ فلائٹ آپریشن بند کر دیے ہیں۔
فرانس میں اب تک 20 ہزار سے زیادہ نئے کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 159 سے زیادہ اموات ہوئیں۔
فرانس میں اب تک 2 لاکھ 5 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 62 ہزار 427 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر: