Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا اپ ڈیٹ : عرب ممالک میں کورونا کے مزید مریض

’کویت میں اب تک 149449 کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 929 ہوگئی ہے‘ (فوٹو: الیوم السابع)
متعدد عرب ممالک میں کورونا وائرس کے باعث مزید کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ متعدد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کویت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 172 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اب تک 149449 کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 929 ہوگئی ہے‘۔
ادھر لبنان میں کورونا کے زور میں ابھی تک کمی نہیں آئی۔ گزشتہ روز یہاں 1403 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 169472 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 1379 ہے‘۔
’شفایاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 120780 ہے‘۔
دوسری طرف الجزائر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی۔ یہاں گزشتہ روز 416 نئے کیسز اندراج ہوا ہے۔
الجزائری نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’ہلاک شدگان کی کل تعداد 2722 ہوگئی ہے جبکہ شفایابی حاصل کرنے والے مریض 65505 ہوگئے ہیں‘۔

 ’لبنان میں گزشتہ روز 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 1379 ہے‘ ( فوٹو: الخبر)

دوسری طرف تیونس میں گزشتہ روز 1652 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
تیونسی نیوز ایجنسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 41 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 130230 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان 4426 ہوگئے ہیں‘۔
ادھر عراق میں کئی ماہ کے مقابلے میں گزشتہ روز انتہائی کم تعداد ریکارڈ ہوئی ہے۔
عراق نیوز ایجنسی  کے مطابق ملک میں گزشتہ روز 836 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’ملک بھر میں اب تک 589943 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔
’24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کل تعداد بڑھ کر 12767 ہوگئی ہے‘۔

شیئر: