Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: نئے سال کی پارٹیوں میں 30 سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی

پارٹی میں شرکت کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا اور سماجی فاصلوں کا خیال رکھنا ضروری ہو گا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
کورونا کی موجودہ صورت حال کے باعث دبئی میں گھروں اور نجی سطح پر ہونے والی نئے سال کی تقریبات میں 30 سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
دبئی سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ خیموں اور گھروں میں ہونے والی تقریبات میں صرف 30 تک افراد ہی شرکت کر سکیں گے۔
پارٹیوں میں شریک ہونے والوں کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ ہمہ وقت ماسک پہنے رکھیں اور سماجی فاصلے کے اصول کی پیروی بھی کریں۔
کمیٹی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ایسا شخص جس میں کورونا کی علامات ہوں اسے ایسی تقریبات میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے۔
نجی سطح پر ہونے والی پارٹیوں میں کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے اور اس میں شریک افراد کو فی کس پندرہ ہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔
بڑی عمر کے افراد اور ایسے لوگ جن کو صحت کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سماجی تقریبات میں شریک نہ ہوں۔
کمیٹی کے مطابق ہدایات پر عمل درامد یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات کا جائزہ بھی لیا جاتا رہے گا۔

شیئر: