Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے دبئی کے لیے کورونا ٹیسٹ کا نیا سفری ہدایت نامہ

حکم نامہ پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنوں پر لاگو ہوگا: فائل فوٹو اے ایف پی
دبئی حکام کی جانب سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دبئی پہنچے والے مسافروں کی جانب سے چغتائی لیبارٹری اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر سے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوں گے۔
پی آئی اے کے مطابق یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

 

وہ لیبارٹریاں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹر ہیں صرف ان سے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ ہی دبئی ایئر پورٹ ہر قابل قبول ہوں گے۔
یہ حکم نامہ پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنز پر لاگو ہوگا۔
بیان کے مطابق دبئی اور شارجہ کے لیے شوکت خانم اور آغا خان یونیورسٹی ہسپتال سے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ قابل قبول ہوں گے۔
دبئی نے سیاحوں اور مقامی رہائشیوں کی مخصوص ملکوں سے آمد پر کورونا وائرس ٹیسٹ کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا بیان متحدہ عرب امارات نے سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔ 

پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کے چغتائی لیب اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سے کرائے ٹیسٹ قبول نہیں ہوں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو الجیریا، آرمینیا، آسٹریلیا، آسٹریا، آذر بائیجان، بحرین، بیلجیئم، بوسنیا۔ ہرزیگووینا، برازیل، برونائی، بلغاریہ، کینیڈا، چین، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان، قازکستان، کویت، لکسمبرگ، ملائشیا، نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ، نائجیریا، ناروے، عمان، پولینڈ، پرتگال، سعودی عرب، سربیا، صومالیہ، سپین، سویڈن، سوئزرلینڈ، تائیوان، ترکی، یوکے سمیت دوسرے ممالک اور امریکہ خصوصاً نیویارک، واشنگٹن، بوسٹن، شکاگو اور سیٹل میں مقیم ہیں، ان کو واپسی پر اپنا نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا ہو گا یا پھر دبئی پہنچنے پر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

شیئر: