Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت نے دو جنوری کو سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا

’اس فیصلہ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی، تمام سرحدیں دو جنوری کوجزوی طور پر کھل جائیں گی‘ (فوٹو: القبس)
کویتی حکومت نے دو جنوری کو اپنی تمام سرحدیں جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح کی سربراہی میں منعقد ہونےو الے کابینہ اجلاس میں سرحدیں کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
کابینہ نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی نئی شکل کے باعث سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ یکم جنوری تک کیا گیا تھا‘۔
’اس فیصلہ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی، تمام سرحدیں دو جنوری کو جزوی طور پر کھل جائیں گی‘۔
کابینہ نے کہا ہے کہ ’ملک کی فضائی سرحد مکمل طور پر کھول دی جائے گی، کویت انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں بحال کی جائیں گے‘۔
’ بری اور بحری سرحدیں دو جنوری کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلی رہیں گی تاہم اس حوالے سے حالات کے مطابق فیصلہ ہوگا‘۔
واضح رہے کہ کویت نے کورونا وائرس کی نئی شکل کے باعث اپنی تمام سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

شیئر: