Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عرنون‘ دنیا کا مہنگا ترین اونٹ قرار، قیمت 20 کروڑ ریال

عرنون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا ہے۔ (فوٹو: الرجل)
’عرنون‘ نامی اونٹ کو دنیا کا سب سے مہنگا اور مشہور اونٹ قرار دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت اب 200 ملین ریال سے زیادہ ہے۔
ویب نیوز الرجل کے مطابق ’عرنون‘ کو  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کا مہنگا ترین اونٹ کے طور پر درج کیا گیا ہے۔اس کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
کنگ عبدالعزیز فیسٹول کے تیسرے ایڈیشن میں اس  کی پہلی پوزیشن آئی ہے۔
عرنون سعودی عرب میں اونٹ کے باڑوں میں سے ایک میں موجود ہے۔ اس کے مالک نے دنیا کے اس مہنگے ترین اونٹ  کی کہانی سناتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے یہ اپنے دوست سے خریدا تھا۔
ان کے مطابق متعدد مرتبہ اسے 25 ملین ریال تک خریدنے کی پیشکشیں ہوئی جو انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔
اونٹ کے مالک کے مطابق یہ الھدب نامی اونٹوں کی نسل سے ہے، جسے سعودی عرب میں امیر سلطان کا اونٹ کہا جاتا ہے۔ اس کا شمار مغاتیر کے بہترین اونٹوں میں ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس نسل کی 60 ویں پشت چل رہی ہے۔ 
مالک کے مطابق اس کی  پیدائش سن 1418 میں ہوئی تھی۔ ’میرے پاس اس نسل کے  آٹھ اونٹ موجود ہیں جو بین الاقوامی ریس میں حصہ لینے کے لیے  تیار ہیں۔‘

شیئر: