Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والا ڈرائیور گرفتار

ڈرائیور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالے ہوئے تھا- (فوٹو عاجل)
مشرقی ریجن میں ٹریفک پولیس نے اس ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جو انتہائی لاپرواہی سے ڈرائیونگ کررہا تھا جس کی وجہ سے دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرلاحق تھا- 
ویب نیوز’ سبق‘ کے مطابق مشرقی ریجن کے شہر الخبر کے علاقے عزیزیہ کی سٹریٹ پر ایک سعودی شہری نے وڈیو کلپ ریکارڈ  کرکے ٹویٹر پر محکمہ ٹریفک کو ارسال کیا تھا- 
وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرک ڈرائیور انتہائی غلط طریقے سے ڈرائیونگ کررہا ہے اور اپنی و دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالے ہوئے ہے- 
ٹریفک پولیس نے اپنے آفیشل  ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وڈیو کے ذریعے اس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ساتھ ہی وڈیو ارسال کرنے پر شکریہ ادا کیا - 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: