Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر

احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے 10 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں بلدیہ کی معائنہ ٹیموں نے کورونا وائرس  پر ایس او پیز پرعملدرآمد  کرانے کے لیے کی مختلف علاقوں میں تفتیشی دورے کئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سرکاری نیوز ایجنسی واس نے بتایا ہے کہ بلدیہ کی جانب سے تفتیشی ٹیموں نے 940  علاقوں میں احتیاطی تدابیر کے اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔

کورونا وائرس روکنے کے لئے بازاروں کی صفائی کا عمل جاری کیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

سعودی شہریوں اور غیر ملکی  رہائشیوں کی صحت  کے تحفظ کے لئے کورونا سے حفاظتی اقدامات  پرضروری پروٹوکول کے لیے ان ٹیموں کے ساتھ متعلقہ حکام کے نگران اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے۔
ٹیموں کے معائنے کے دوران کچھ علاقوں میں خلاف ورزی دیکھنے میں آئیں۔
ان کارروائیوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے 10 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی اس کے علاوہ تجارتی  مراکز میں تین جگہ پر  حفاظتی عمل کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔
واضح رہے کہ مشرقی ریجن کی بلدیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوامی مقامات ، گلیوں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کی مہم میں تیزی لانے کا عمل جاری کیا ہے۔
بلدیہ عظمی نے ماحول کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے سیکڑوں کارکنوں کی مدد سے 733 مختلف مقامات کی صفائی ستھرائی کےلیے ایک لاکھ 32 ہزار 700 لیٹر جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاو کیا گیا ہے۔
 

شیئر: