Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کی چار کمشنریوں میں بارش اور گرد آلود ہوائیں

بارش سے قبل گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔(فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی چار کمشنریوں اضم، طائف، میسان اور العرضیات میں  پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بعض مقامات پر درمیانے درجے اور دیگر سے موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں۔ بارش سے قبل گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔
 عسیر ریجن سے بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔ ابہا کے علاوہ گیارہ کمشنریوں اور شاہراہوں پر بارش سے علاقے زیر آب آگئے۔ 

منگل کو جازان، عسیر، باحہ اور مکہ کے بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے(فوٹو عاجل)

موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’ منگل 5 جنوری کو جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ان علاقوں کا مطلع ابر آلود رہے گا‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ’ رات کے وقت اور صبح سویرے حائل، الجوف، تبوک، حدود شمالیہ اور الشرقیہ کے متعدد مقامات پر دھند چھائی رہے گی۔ جنوب مغرب کے بالائی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں ہوں گے‘۔
’بحیرہ احمر میں جنوب سے جنوب مشرق کی طرف 18 تا 42 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ سمندر میں ایک میٹرتا دو میٹر تک اونچی لہریں اٹھیں گی‘۔
خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال مشرق کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ رفتار 15 تا 35 کلو میٹر ہوگی۔ لہریں ڈیڑھ میٹر تک ہوں گی۔ 

شیئر: