Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دو سو سگریٹ لانے پر کوئی ٹیکس نہیں ‘

حد سے زیادہ تمباکو لانے پرسو فیصد کسٹم وصول کیا جائے گا۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی کسٹم نے کہا ہے کہ بالغ مسافر اپنے ہمراہ 200 سگریٹ اور 500 گرام تمباکو مصنوعات لاسکتے ہیں،اس پر کوئی کسٹم نہیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی کسٹم نے بتایا کہ اگر کوئی مسافر مذکورہ تعداد سے زیادہ سگریٹ لائے گا تو اس سے کسٹم لیا جائے گا۔
حد سے زیادہ 2400 سگریٹ اور دو کلو گرام تمباکو ہر تین ماہ میں ایک بار لایا جا سکتا ہے۔ سو فیصد کسٹم ، منتخب اشیا ٹیکس اور 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 

جی سی سی ممالک تمباکو نوشی کے انسداد کی حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہیں۔(فوٹو سبق)

یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام جی سی سی ممالک سگریٹ اور تمباکو نوشی کے انسداد کی حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
سعودی عرب، کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر اور سلطنت عمان تمباکو نوشی کے انسداد کے لیے درآمدات پر سو فیصد ٹیکس اور منتخب اشیا کے عنوان سے مزید سو فیصد ٹیکس کا فیصلہ کیے ہوئے ہیں۔
ویلیو ایڈڈ ٹیکس ہر خلیجی ملک اپنے طور پر مقرر کیے ہوئے ہیں۔ مملکت میں پہلے پانچ فیصد لیا جارہا تھا اور اب پندرہ فیصد لیا جارہا ہے۔

شیئر: