Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4 سے 12 سال کی عمر کے طلبا کا کورونا ٹیسٹ

طالبعلموں کا ان کے والدین کی رضا مندی سے کورونا ٹیسٹ لیا گیا ہے۔(فوٹو خلیج ٹوڈے)
ابوظبی میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے دوسرے مرحلے میں سکولوں میں داخل طلبا کے لئے  ناک کے  بجائے  تھوک سے کورونا  ٹیسٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام نے بتایا ہے کہ تھوک کے ذریعے ٹیسٹ (ایس پی آر سی) کو زیادہ جدید اور قابل اعتماد ٹیسٹ سمجھا جا تا ہے۔
اس انداز سے لیے گئے ٹیسٹ کے نتائج بھی انتہائی کم وقت میں 6 سے 12 گھنٹے کے دوران درست انداز میں سامنے آجاتے ہیں۔

ایس پی سی آر ٹیسٹ کےآسان اور بہترین نتائج حاصل کئے جاتے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

سکولوں میں داخل طلبا کے ناموں کی لسٹ کے حوالے سے 4 سے 12 سال کی عمر کے طالبعلموں کا ان کے والدین کی رضا مندی سے ابوظبی کے الربیع سکول میں کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر 447 طلبا سے تھوک کے نمونے لیے گئے اور ٹیسٹ کئے جانے کے بعد لیبارٹری سے ان کے نتائج  کی کامیابی کے ساتھ  تصدیق کر لی گئی ہے۔
اس انداز سے لئے گئے کورونا ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ دسمبر میں 25 سکولوں میں شروع کیا گیا جس میں اب تک 2 ہزار سے زائد طلباء  کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس مرحلے کے تحت متحدہ عرب امارات  کےتمام نجی سکولوں کے طلباء سے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونہ اکٹھے کرنا کا سلسلہ  جاری رہے گا۔
امارات کے محکمہ صحت نے محکمہ تعلیم کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت  کورونا ٹیسٹ کی تحقیقات  کا یہ طریقہ منتخب کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ  ایس پی سی آر ٹیسٹ کے لیے انتہائی آسانی کے ساتھ نمونہ حاصل کر کے بہترین نتائج حاصل کئے جاتے ہیں۔
 

شیئر: