Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک لاکھ 37 ہزار کورونا ویکسین لے چکے، 10 لاکھ کا اندراج

کسی نے بھی ویکسین لگنے کے بعد شکایت نہیں کی- (فوٹو روئٹر)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زیادہ افراد کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں جبکہ ویکسین لگوانے کے لیے دس لاکھ سے زیادہ افراد اندراج کراچکے ہیں-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے اطمینان دلایا ہے کہ جن لوگوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہے وہ صحت مند زندگی گزار رہے ہیں-
کسی نے بھی ویکسین لگنے کے بعد کسی قسم کی شکایت نہیں کی-
العبد العالی نے بتایا کہ کورونا ویکسین محفوظ ہے- مضر صحت اثرات سے پاک ہے- موثر ہے- بعض لوگ ویکسین کے بارے میں من گھڑت دعوے کررہے ہیں-
افواہوں پر کان نہ دھرا جائے اور اس حوالے سے صرف وزارت صحت کے سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی اطلاعات پر ہی بھروسہ کیا جائے-

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: