Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نومولود بچوں کے وہ نام جو امید پیدا کرتے ہیں

سیدتی میگزین کے مطابق کورونا نے ہمیں خوفزدہ کیا لیکن ہم نے امید کا دامن نہیں چھوڑنا (فوٹو: سوشل میڈٰیا)
ہمیں آنے والے وقت کے لیے پرامید رہنا چاہیے اور یہ امید کرنی چاہیے کہ جلد ہی پریشانیوں کے بادل چھٹ جائیں گے۔
نیا سال کورونا وائرس کے خاتمے کا سال ہو گا، جس نے ہماری زندگیوں بدل دی ہیں اور ہمیں اپنے پیاروں سے بھی خوفزدہ کر دیا ہے۔ لیکن امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔
اس لیے اس سال آپ کو اپنے نومولود کا نام ایسا رکھی ں جس میں امید کی جھلک ہو۔
اس سال سیدتی میگزین نے بچوں کے ناموں کا ایک مجموعہ تیار کیا ہے، جن سے امید کے معنی پیدا ہوتے ہیں۔ آپ اپنی پسند کا نام اختیار کر سکتے ہیں۔
آشر: یعنی امید اور خوشی
آرزو: ہندوستانی نام ہے، جس کے معنی ہے خواہش اور امید
رجا: یعنی امید، یہ بچے کا نام ہے
نادیا: یعنی امید
اسبرانزا: ہسپانوی نام ہے یعنی امید
امل: یہ عربی نام ہے، اس کی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔
فجر: اس کا مطلب ہے نئے دن کا آغاز، یہ آپ کی بیٹی کے لیے نئے سال میں مناسب ہے۔
آشا: ہندوستانی نام ہے یعنی امید، یہ لڑکی کا نام ہے۔
آسیا: یونانی نام ہے یعنی خیر، امید، اچھائی اور زندگی سے محبت
یمنی: یہ عورتوں کے خوبصورت ناموں میں سے ایک ہے، یعنی خیر، امید، اچھائی اور برکت
ہلا: نئے سال کی خوشخبری کے لیے مناسب نام ہے
بشار: ایک خوبصورت نام ہے جس کا معنٰی امید، خیر اور نیک فالی ہے۔
امید: ایک نیا مذکر نام، جس کا معنٰی امید، نیک فالی اور خیر سے محبت ہے۔

شیئر: