Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو نے پٹرول 91 اور 95 کے نرخ بڑھا دیے

جنوری کےلیے 91 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 62 ہلالہ ہو گی۔(فوٹو عاجل)
سعودی آرامکو نے اتوار کی شب جنوری کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔
دسمبر کے مقابلے میں نرحوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق پیر گیارہ جنوری سے ہوگا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق’ جنوری کےلیے 91 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 62 ہلالہ ہو گی‘۔
بیان کے مطابق’ 95 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 75 ہلالہ مقرر کی گئی ہے‘۔
’ڈیزل اور کیروسین آئل کے نرخوں میں تبدیلی نہیں ہوئی جو 52 ہلالہ اور 70 ہلالہ فی لٹر کے حساب سے فروخت کیے جاتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ دسمبرکےلیے 91 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 44 ہلالہ تھی۔
 95 پٹرول فی لٹر ایک ریال 55 ہلالہ فروخت کیا جا رہا تھا۔
 واضح  رہے سعودی آرامکو کی جانب سے ہر ماہ کی دس تاریخ کو پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جاتا ہے جن کا نفاذ اگلے دن سے ہوتا ہے۔
 

شیئر: