Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے اٹلی کے وزیر خارجہ کی ملاقات

ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے اٹلی کے وزیر خارجہ لویجی دی مایو نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق العلا میں ولی عہد نے اپنے خصوصی خیمے میں ان سے کا استقبال کیا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا ہے۔
مختلف شعبوں میں نئے مواقع اور ان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ علاقائی اور بین الاقوامی اہم امور زیر بحث رہے۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، ریاض میں اٹلی کے سفیر روبیرٹو کانٹونی اور ہمراہ وفد بھی موجود تھا۔

شیئر: