Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: بچوں کی آن لائن سکیورٹی کے لیے اقدامات

ایچ آر سی کے سربراہ عواد العواد کے مطابق بچوں کو آن لائن ہراسیت سے بچانے کے لیے فول پروف میکنزم بنایا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں۔ پیر کے روز انسانی حقوق کمشن کے سربراہ عواد العواد نے ایک سیمینار کے دوران ان اقدامات پر روشنی ڈالی۔
سیمینار کا عنوان تھا ’چائلڈ پروٹیکشن ان ورچوئل ورلڈ‘ جس کا اہتمام ہیومن رائٹس کمیشن نے کیا تھا۔ سیمینار میں ان قوانین کے بارے میں بتایا گیا جو آن لائن بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
حکومتی و سول ماہرین نے اس موقع پر مختلف قوانین پر بات چیت کی۔ انہوں نے بچوں کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل اور اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پرسربراہ انسانی حقوق کمیشن عواد العواد کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر موجود جرائم پیشہ عناصر آن لائن بچوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم مملکت میں بچوں کو آن لائن ہراسیت سے بچانے کے لیے فول پروف میکنزم بنایا گیا ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مملکت نے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے لیے طریقہ کار وضع کیے گئے ہیں۔

شیئر: