Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے برطانوی وزیر کا ٹیلی فونک رابطہ

سعودی عرب اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے بدھ کو برطانوی وزیر مملکت برائے امور مشرق وسطی جیمز کلیفرلی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرا نے سعودی عرب اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  کی نیابت کرتے ہوئے قائم مقام سیکریٹری پروٹوکول مشاری بن علی بن نحیت سے سعودی عرب میں متعین عراقی سفیر قحطان الجنابی نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ سعودی عرب میں الجنابی کی سفارتکاری کا دورانیہ مکمل ہوگیا ہے۔ 
مشاری بن نحیت نے عراقی سفیر کو وزیر خارجہ کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام  دیا۔عراق و سعودی عرب کے درمیان تعاون کے رشتے مضبوط بنانے کے سلسلے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے برادر ملک عراق کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ 

شیئر: