Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 بحرین میں فائزر کی کورونا ویکسین کی فراہمی میں تاخیر

ویکسین کی دوسری خوراک شیڈول کے مطابق سپلائی کی جائے گی۔(فوٹو العربیہ)
بحرین کی وزارت صحت نے ہفتے کو بتایا ہے کہ فائزر بائیوٹیک  کی جانب سے جنوری میں کورونا ویکسین کی بحرین کے لیے فراہمی میں تاخیر ہو جائے گی۔
عرب نیوز نے روئیٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس تاخیر کے باوجود  کورونا ویکسین کی دوسری خوراک شیڈول کے مطابق سپلائی کی جائے گی اور اس میں  کسی قسم کی تاخیر نہیں ہو گی۔

ویکسین کی سپلائی میں تاخیر دوسری خوراک کو متاثر نہیں کرے گی۔(فوٹو ٹوئٹر)

کورونا ویکسین لگانے کا  ڈیٹا جمع کرنے والی  ویب سائٹ جو آکسفورڈ یونیورسٹی کے تحقیقی پروگرام کے ذریعہ چلا ئی جا رہی ہے اس  کے مطابق خلیجی ریاست بحرین میں اب تک کورونا ویکسین لگانے کی فی کس شرح میں تیسرے نمبر پر ہے۔
بحرین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ  ریاست کی جانب سے جاری  کئے جانے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ  ویکسین کی سپلائی میں تاخیر شہریوں اور رہائشیوں کو  آئندہ مدت میں دی جانیوالی دوسری خوراک کو متاثر نہیں کرے گی اور خوراک موجودہ طے شدہ تاریخوں کے مطابق مہیا کی جائے گی۔
فائزر بائیو ٹیک کی تیار کردہ یہ ویکسین چین کی حمایت یافتہ دوا ساز کمپنی سینوفرم کے ذریعہ تیار کی جا رہی ہے۔  بحرین کے شہریوں اور رہائشیوں کو اس ویکسین کا انجکشن بلا معاوضہ لگایا جا رہا ہے۔

بحرین میں ویکسین لگانے کی فی کس شرح تیسرے نمبر پر ہے۔(فوٹو العربیہ)

علاوہ ازیں سعودی عرب ، قطر ، عمان اور امارات کی ریاست دبئی سمیت دیگر خلیجی ریاستوں نے بھی فائزرکمپنی سے دوا خریدی ہے۔
امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے کہا ہے کہ ویکسین کی تیاری میں اضافے کے لئے اس ہفتے مینوفیکچرنگ کے عمل میں ردوبدل کی وجہ سے جنوری کے آخر تک ویکسین کی کھیپ پر تاخیر کے  اثرات عارضی طور پر مرتب ہوں گے۔
 

شیئر: