Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے میزائل حملے میں دو بچوں سمیت تین زخمی

زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا میزائل (ملٹری پروجیکٹائل) گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
 سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے جازان ریجن میں شہری دفاع  کے ڈپٹی میڈیا ترجمان لیفٹننٹ کرنل محمد بن حسن آل صمغان کے حوالے سے بتایا کہ ’یہ میزائل یمنی حدود کے اندر سے جازان گورنریٹ کے سرحدی دیہات کی طرف داغا کیا گیا تھا۔‘

میزائل کے ٹکڑے لگنے سے ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ میزائل گرنے سے دوبچوں سمیت تین افراد زحمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ’زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو کی مستحکم ہے۔‘
’میزائل کے ٹکڑے لگنے سے قریب کھڑی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔‘

شیئر: