Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی: ’حوثیوں کا نیا ڈرون حملہ دہشتگردانہ کارروائی‘

سعودی عرب پر حوثیوں کے نئے ڈرونز حملے کی مذمت کی ہے۔( فوٹو عرب نیوز)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سعودی عرب پر حوثیوں کے نئے ڈرونز حملے کی مذمت کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب پر حوثیوں کا نیا ڈرون حملہ دہشتگردانہ کارروائی ہے۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ’ او آئی سی دہشتگرد حوثیوں کو بیلسٹک میزائلوں بارودی ڈرونز اور بوٹس حملوں سے روکنے کے لیے جو اقدامات کرے گا او آئی سی اس کے ساتھ ہوگی‘۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد برائے یمن نے حوثیوں کے تینوں بارودی ڈرونز ہدف پر پہنچنے سے قبل  گرا کر تباہ کردیے تھے۔ 
عرب اتحاد برائے یمن کا کہنا تھا حوثیوں نے الحدیدۃ سے حملہ کیا تھا۔ ان کے  سارے حملے بین الاقوامی انسانی قانون اور سٹاکہوم معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔
 عرب اتحاد ایسی دہشت گردی کی کارروائیوں سے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت نمٹ رہا ہے۔

شیئر: